28 ستمبر، 2008، 11:29 AM

جوہری معاہدے کی منظوری

امریکہ اور ہندوستان کے درمیان جوہری معاہدے کی منظوری

امریکہ اور ہندوستان کے درمیان جوہری معاہدے کی منظوری

امریکی ایوان نمائندگان نے امریکہ ہندوستان کے درمیان سویلین جوہری معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے امریکہ ہندوستان کے درمیان سویلین جوہری معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی صدر جارج بش نے معاہدے کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے کسی مباحثہ کے بغیر دو سو اٹھانوے ارکان کی حمایت سے امریکہ ہند سویلین ایٹمی معا ہدے کی منظوری دی ہے جبکہ 117 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ توقع ہے کہ امریکی سینیٹ پیر کو اس معاہدے کی حتمی منظوری دے دے گی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جوہری تجارت پر تیس سال سے عائد پابندی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

News ID 756714

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha